ہمارا عشق کسی کی سمجھ میں آ نہ سکا
ہمارا عشق کسی کی سمجھ میں آ نہ سکا
کہ ہفتے بھر سے زیادہ کوئی نبھا نہ سکا
مرے لیے جو ہر اک دکھ اٹھانا چاہتا تھا
پڑا جو وقت تو وہ فون بھی اٹھا نہ سکا
کہاں تو سوچا تھا سینہ سے لگ کے روؤں گا
ملا تو حال بھی اپنا اسے سنا نہ سکا
وہ جس کی چوٹ پہ آنسو بہا رہے تھے ہم
ہماری موت کا منظر اسے رلا نہ سکا
کٹی جو شاخ شجر سے تو پھر ہری نہ ہوئی
میں ٹوٹے دل سے کوئی پھول بھی کھلا نہ سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.