ہمارا من نہیں لگتا یہاں پر
ہمارا من نہیں لگتا یہاں پر
اگر جاتے بھی تو جاتے کہاں پر
تمہاری کل جو نتھنی کھو گئی تھی
بنی ہے چاند دیکھو آسماں پر
کبھی چومے تھے اس کے ہونٹ ہم نے
ابھی تک ذائقہ ہے اس زباں پر
ہمیشہ بولتی ہو ہم ملیں گے
بتاتی ہی نہیں لیکن کہاں پر
ذرا سی بات پر ٹوٹے ہیں رشتے
کہاں رہتا ہے قابو اب زباں پر
بتائیں کیا تمہیں کل شب کہاں تھے
بہت رسوائی ہے راز نہاں پر
ہمیں جانا کہاں ہے جانتے ہیں
نظر رکھے ہوئے ہیں آسماں پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.