ہمارا ذوق دل داری نہیں تھا
ترا چہرہ بھی اخباری نہیں تھا
نہ دوڑایا نہ رشوت ہی طلب کی
محبت کام سرکاری نہیں تھا
ہماری اونٹنی شب بھر نہ بیٹھی
نگر میں کوئی انصاری نہیں تھا
ہمارے ہم نشیں کس کام کے تھے
جو ہم میں عزم سرداری نہیں تھا
وفا پھر اور وہ اک بے وفا سے
یہ کوئی کار ہشیاری نہیں تھا
غلط فہمی ہوئی کچھ نذرؔ تم کو
مرا مقصد دل آزاری نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.