Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے اشک پلکوں پر دھرے ہیں

کرشن گوپال مغموم

ہمارے اشک پلکوں پر دھرے ہیں

کرشن گوپال مغموم

MORE BYکرشن گوپال مغموم

    ہمارے اشک پلکوں پر دھرے ہیں

    محبت میں قیامت کے مزے ہیں

    محبت کی رہ‌ دشوار پر ہم

    اشارہ پا کے تیرا چل رہے ہیں

    ہماری تلخ گفتاری پہ مت جا

    کہ ہم کڑوے مگر دل کے کھرے ہیں

    انہیں بر خود غلط کہنا ہے برحق

    جو ملک و قوم کے رہبر بنے ہیں

    کیے ہیں جس پہ ہم نے لاکھ احسان

    اسی سے جان کے لالے پڑے ہیں

    جنہیں دیکھے ہوئے اک عمر گزری

    مجھے شدت سے وہ یاد آ رہے ہیں

    نظر کیا آئے ان میں جلوۂ حق

    دلوں کے زنگ خوردہ آئنے ہیں

    فقیروں کو حقارت سے نہ یوں دیکھ

    انہیں میں کچھ بہت پہنچے ہوئے ہیں

    مرے سوز ترنم سے یکایک

    چراغ کشتۂ شب جل اٹھے ہیں

    ہماری راکھ سے شعلے اٹھا دو

    حسینوں ہم تو جل جل کر بجھے ہیں

    جنہیں ٹھکرا رہے ہیں ہم بہر گام

    وہ ذرے مہر سے چھوٹے ہوئے ہیں

    ابھی تک وقت ہم پر مہرباں ہے

    خدا کے فضل سے اچھے بھلے ہیں

    الجھ کر رہ گئے ہیں وہ مسائل

    سیاست نے جو پیدا کر دئے ہیں

    انہیں مغمومؔ کب بھولی ہے دنیا

    محبت میں جو دیوانے ہوئے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے