ہمارے چاہنے والے رہے تھے دونوں طرف
ہمارے چاہنے والے رہے تھے دونوں طرف
لکیر کھینچی گئی ہم کھڑے تھے دونوں طرف
خدا کے نام پہ اک بھیڑ نے ہمیں کاٹا
کٹے بھی ایسے کہ کٹ کر گرے تھے دونوں طرف
خدا کا کام محبت ہے کہنے والے لوگ
کٹار ہاتھ میں لے کر کھڑے تھے دونوں طرف
چھڑی تھی جنگ بہت پہلے روشنی کے لیے
چراغ جلتے ہوئے بجھ گئے تھے دونوں طرف
جہاں پہ راہ میں چھوڑا تھا آپ نے مجھ کو
وہیں سے راستے کٹنے لگے تھے دونوں طرف
وہ اسپتال میں آئی تھی دیکھنے مجھ کو
تمام زخم وہیں بھر گئے تھے دونوں طرف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.