ہمارے درد کا درماں کسی کو کیا معلوم
ہمارے درد کا درماں کسی کو کیا معلوم
ہزار زخم ہیں پنہاں کسی کو کیا معلوم
جسے سجایا تھا دل نے بڑے خلوص کے ساتھ
چمن ہے آج وہ ویراں کسی کو کیا معلوم
بہت دنوں سے نگاہ کرم نہیں اٹھتی
ستم ہے یا کوئی احساں کسی کو کیا معلوم
خوشی کے گیت کبھی جس مکاں میں گائے تھے
بنا ہے اب وہی زنداں کسی کو کیا معلوم
گزر رہا ہے پر آشوب دور سے بسملؔ
ہمارے دور کا انساں کسی کو کیا معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.