ہمارے دل کا نہ در کھٹکھٹا پریشانی
ہمارے دل کا نہ در کھٹکھٹا پریشانی
ہزار غم ہیں یہاں لوٹ جا پریشانی
میں اپنے آپ سے الجھی ہوئی ہوں مدت سے
مزید آ کے نہ الجھن بڑھا پریشانی
کسی بھی طور نہ خاطر میں لاؤں گی تجھ کو
مجھے نہ اپنے یہ تیور دکھا پریشانی
میں اپنا درد سنا آئی ہوں درختوں کو
مجھی کو کیوں رہے لاحق سدا پریشانی
عجب سوار ہے وحشت سو مجھ سے بچ کے گزر
میں نوچ ڈالوں گی چہرا ترا پریشانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.