Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے دل کا وہ عالم ہے ان کے نام کے بعد

بشیر فاروقی

ہمارے دل کا وہ عالم ہے ان کے نام کے بعد

بشیر فاروقی

MORE BYبشیر فاروقی

    ہمارے دل کا وہ عالم ہے ان کے نام کے بعد

    کہ جیسے رات کی رانی کھلی ہو شام کے بعد

    وہ شاخ گل کی طرح دست احمریں اس کا

    وہ مڑ کے دیکھنا اس کا مجھے سلام کے بعد

    ہر ایک دور میں یہ سوچتے رہے ہم لوگ

    کہ اب سکون ملے گا نئے نظام کے بعد

    میں ساتھ چل تو دیا ہوں مگر یہ خوف بھی ہے

    کہ تم فریب نہ دے جاؤ چند گام کے بعد

    بچانے نکلے ہیں کس کو سلامتی دستے

    بچا ہی کون ہے بستی میں قتل عام کے بعد

    یہ سر بچا کے گزر گاہ حادثات سے ہم

    خدا کا شکر کریں گھر تو آئے شام کے بعد

    فساد الجھے ہوئے مسئلوں کا حل تو نہیں

    یہ شعلے اور بھڑکتے ہیں انتقام کے بعد

    میں جیسے ٹوٹ گیا ہوں بکھر گیا ہوں بشیرؔ

    عجیب حال ہے میرا شکست جام کے بعد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے