ہمارے دل میں کسی گل بدن کے پیار کے پھول
ہمارے دل میں کسی گل بدن کے پیار کے پھول
کہ دسترس میں نہیں ہیں یہ دیودار کے پھول
ترس رہے ہیں کسی لمس معتبر کے لیے
مرے خیال کی شاخوں پے انتظار کے پھول
کسی سے کوئی توقع کا سلسلہ ہی نہیں
بڑے کمال کے ہوتے ہیں خار زار کے پھول
کوئی بھی تجھ پے مری جاں یقین کیوں نہ کرے
ترے کلام سے جھڑتے ہیں اعتبار کے پھول
انہیں بہار کے آنے کا انتظار کہاں
پگھلتی برف میں کھلتے ہیں کہسار کے پھول
انہیں قبول نہیں آفتاب کی دعوت
جلے گا دیپ تو پھولیں گے ہر سنگار کے پھول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.