Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے دل میں وہ رہتا ہے جو مکیں کی طرح

اشک الماس

ہمارے دل میں وہ رہتا ہے جو مکیں کی طرح

اشک الماس

MORE BYاشک الماس

    ہمارے دل میں وہ رہتا ہے جو مکیں کی طرح

    گمان ہوتا ہے بالکل کسی یقیں کی طرح

    کھڑے ہوئے تھے یہیں رات جب یہاں اتری

    ہزار چاند ستارے تماش بیں کی طرح

    اگر قبول نہیں ہے تو چیر دو مرا خط

    نہ رکھو دل میں کوئی خط خط جبیں کی طرح

    تمہارے وعدہ و پیماں پہ کان کیا دھرتے

    نعم نعم کی صدا تھی نہیں نہیں کی طرح

    ہمارا گھر بھی فلسطین میں اگر ہوتا

    تو ہم زمین پہ ہوتے فلک نشیں کی طرح

    وہ پوچھتے ہیں بتاؤ کہ اس میں ہے کہ نہیں

    بلا کا جاہ و حشم چشم سرمگیں کی طرح

    کنارے اور نہ جاؤ کہ ساتویں دن ہی

    اٹھی ہے لہر سمندر میں چودھویں کی طرح

    یہی طریق رہا تو ہمارے بعد کے لوگ

    پڑھیں گے ہم کو اساطیر الاولیں کی طرح

    لگے ہوئے ہیں سرنگوں کو توڑنے میں وہی

    پلے ہیں جو یہاں افعیٔ آستیں کی طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے