ہمارے حال سے گھبرا کے مت کنارا کر
ہمارے حال سے گھبرا کے مت کنارا کر
تو چارہ گر ہے اگر واقعی تو چارہ کر
کہیں خوشی سے مری دھڑکنیں نہ تھم جائیں
تو مجھ کو اتنی محبت سے مت پکارا کر
مسرتیں ترے گھر سے کبھی نہ روٹھیں گی
ذرا غریب کے بچوں کو بھی دلارا کر
تعلقات میں اپنی ہی ضد نہیں چلتی
تو دوستوں کی بھی خوشیاں کبھی گوارا کر
جنوں سے کام لیا جس نے پا گیا وہ مراد
تو گھر میں بیٹھ کر اندازۂ خسارہ کر
لیاقتیں تو ہمیشہ ادب سکھاتی ہیں
بڑوں کے سامنے مت شیخیاں بگھارا کر
تو چاہتا ہے اگر صبر و شکر کی دولت
فقیر لوگوں کی صحبت میں دن گزارا کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.