Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے ہاتھ میں خنجر نہیں تھے

اصغر ویلوری

ہمارے ہاتھ میں خنجر نہیں تھے

اصغر ویلوری

MORE BYاصغر ویلوری

    ہمارے ہاتھ میں خنجر نہیں تھے

    کسی بھی وقت ہم کائر نہیں تھے

    ہر اک غم سے شناسا ہو گئے ہیں

    کبھی ہم رنج کے خوگر نہیں تھے

    وہ کتنے خوش تھے بے چھت کی زمیں پر

    سبب یہ ہے کہ ان کے گھر نہیں تھے

    وہ باتیں کر رہے تھے آسماں کی

    وہ جن کے بازوؤں میں پر نہیں تھے

    انہیں تھی فکر ناحق اپنے سر کی

    مرے تو ہاتھ میں پتھر نہیں تھے

    ہوئی تھی شعر سے تمہید پہلے

    وہ سب نقال تھے شاعر نہیں تھے

    اسے دیکھیں پلٹ کر پھر دوبارہ

    تری گلیوں میں وہ منظر نہیں تھے

    جو چلتے تھے ہمارے ساتھ اصغرؔ

    ذرا آگے تھے وہ رہبر نہیں تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے