ہمارے جسم کا یہ مقبرہ نہیں خالی
ہمارے جسم کا یہ مقبرہ نہیں خالی
تمہاری یاد سے اب تک ہوا نہیں خالی
فراغ خود سے ملا تو جہاں سے جا الجھا
مرا دماغ کبھی بھی رہا نہیں خالی
دعا کو ہاتھ اٹھاتے ہوئے ہوں خالی ہاتھ
دعا کرو کہ یوں ہوئے دعا نہیں خالی
کہیں جلانے میں شامل کہیں بجھانے میں
کہ اپنے کام سے پیارے ہوا نہیں خالی
یہ کیجیے کہ مقدر بنائیے خود ہی
ہزار کام ہیں اس کو خدا نہیں خالی
ملا جو ہم سے وہ دو چار اشک لے ہی گیا
کہ ہم سے مل کے کوئی بھی گیا نہیں خالی
رہے نہ آنکھ میں آنسو تو خواب آئیں گے
اسی لیے میں اسے کر رہا نہیں خالی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.