Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمارے رونے پہ کہہ رہے ہیں یہ کیسے موتی برس رہے ہیں

کشن لال خنداں دہلوی

ہمارے رونے پہ کہہ رہے ہیں یہ کیسے موتی برس رہے ہیں

کشن لال خنداں دہلوی

MORE BYکشن لال خنداں دہلوی

    ہمارے رونے پہ کہہ رہے ہیں یہ کیسے موتی برس رہے ہیں

    ہماری منڈیا رگڑ کے بولے تجھے کسوٹی پہ کس رہے ہیں

    ہمارا دل لے کے کہتے ہیں وہ کہ جان تو میں نے لی نہیں ہے

    یہ چوری اور اس پہ سینہ زوری ہمیں پہ الٹے برس رہے ہیں

    غضب کہ جس شاخ پر وہ بیٹھیں اسی کو کاٹیں اسی کو پھونکیں

    ہمارے دل میں جو بس رہے ہیں ہمارے دل کو جھلس رہے ہیں

    یہ ان کے گیسو یہ ان کے کاکل یہ سر چڑھے ان کے ناگ کالے

    انہیں وہ جتنا بھی کس رہے ہیں ہمیں یہ اتنا ہی ڈس رہے ہیں

    کسی کی اک بیوی دو کسی کی کسی کی تین اور کسی کی ہیں چار

    ہمارے پاس ایک بھی نہیں ہے یہ دیکھ کر ہم کلس رہے ہیں

    مکان کی اپنے چھت ہے ٹوٹی امنڈ کے آئے ہیں کالے بادل

    گرج گرج کر ڈرا رہے ہیں بغیر برسے برس رہے ہیں

    شراب سی شے سے بھی تو ہم کو کراہیت ہو رہی ہے خنداںؔ

    پیالے وچ نے شراب پا دوں یہ گل سانوں وہ دس رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے