ہمارے ساتھ زمانہ ہے تم بھی ساتھ چلو
ہمارے ساتھ زمانہ ہے تم بھی ساتھ چلو
جو حوصلہ ہی بڑھانا ہے تم بھی ساتھ چلو
ہمیں گر اپنا بنانا ہے تم بھی ساتھ چلو
جو دل کا درد مٹانا ہے تم بھی ساتھ چلو
جہاں پناہ ہر اک خستہ دل کو ملتی ہے
وہی ہمارا ٹھکانا ہے تم بھی ساتھ چلو
جہاں میں عدل و مروت کہاں ہیں پوشیدہ
انہیں کو ڈھونڈ کے لانا ہے تم بھی ساتھ چلو
خلوص انس و محبت کی رہ گزاروں سے
جفا کا نقش مٹانا ہے تم بھی ساتھ چلو
زمانہ نیند میں غفلت کی سو رہا ہے اسے
جھنجھوڑنا ہے جگانا ہے تم بھی ساتھ چلو
پھر آج جوشؔ نے یہ کہہ دیا سر محفل
غزل اک ان کو سنانا ہے تم بھی ساتھ چلو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.