ہماری آنکھوں میں رات بھر اک حسین چہرہ بنا رہے گا
ہماری آنکھوں میں رات بھر اک حسین چہرہ بنا رہے گا
سو تیرگی میں بھی روشنی سے یوں اپنا رشتہ بنا رہے گا
میں داغ دنیا کے سب بھلا دوں مگر مجھے یہ یقیں دلاؤ
کہ میرے اور اس جہان کے بیچ جو ہے پردا بنا رہے گا
عجیب ہے یہ مگر قفس میں بھی مجھ کو اب چین آ رہا ہے
سو اب یہ طے ہے جہان سارا بس اب تمہارا بنا رہے گا
کنارا اے دل نہیں کریں گے جو ڈوبتے ہیں تو ڈوب جائیں
نہیں تھا جو درمیان اپنے وہ ایک وعدہ بنا رہے گا
لگا تھا مرہم اثر کرے گا بھریں گے سارے ہی زخم اک دن
خبر نہیں تھی کہ گھاؤ جیسا تھا ہائے ویسا بنا رہے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.