ہماری جاگتی آنکھوں میں خواب سا کیا تھا
ہماری جاگتی آنکھوں میں خواب سا کیا تھا
گھنیری شب میں اگا آفتاب سا کیا تھا
کہیں ہوئی تو تھی ہلچل کہیں پہ گہرے میں
بگڑ بگڑ کے وہ بنتا حباب سا کیا تھا
تمام جسم میں ہوتی ہیں لرزشیں کیا کیا
سواد جاں میں یہ بجتا رباب سا کیا تھا
ہماری پیاس پہ برسا اندھیرے اجیالے
وہ کچھ گھٹاؤں سا کچھ ماہتاب سا کیا تھا
ذرا سی دیر بھی رکتا تو کچھ پتا چلتا
وہ رنگ تھا کہ تھی خوشبو سحاب سا کیا تھا
یہ تشنگی کا سفر کٹ گیا ہے جس کے طفیل
وہ دشت دشت چھلکتا سراب سا کیا تھا
تمام عمر کھپایا ہے جس میں سر بلقیسؔ
بھلا وہ بے سر و پا سی کتاب سا کیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.