ہماری کہکشاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
ہماری کہکشاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
کہاں ہے تو یہاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
اٹھا سورج تو کرنیں اوڑھ کر سوئے ستارہ سب
اجالا آسماں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
اجالے اپنی پر آئیں تو بینائی فنا کر دیں
غنیمت ہے جہاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
محبت دو دلوں میں روشنی کی بات ہے پیارے
اگرچہ درمیاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
تمہیں لگتا ہے کوئی روشنی اوپر سے اترے گی
اما دونوں جہاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
محبت عرش تک لے جائے گی یہ عرشؔ سوچا تھا
مگر ان لا مکاں والوں کی دنیا میں اندھیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.