ہماری زندگی شاید سزا ہے
ہماری زندگی شاید سزا ہے
جسے دیکھو غموں میں مبتلا ہے
مرے رب یار کو میرے سکوں دے
مرے حصہ کا غم اس کو ملا ہے
یہ راہ عشق ہے تو چل سنبھل کر
فقط کانٹوں بھرا یہ راستہ ہے
عجب سی کشمکش ہے زندگی میں
مجھے یارب نہ کچھ بھی سوجھتا ہے
خطا کرنے سے پہلے سوچ لینا
خدا اچھا برا سب دیکھتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.