ہمدرد مرے کتنے نرالے ہیں عزیزو
میرے لیے یہ پاؤں کے چھالے ہیں عزیزو
سینے پہ سناں ہونٹوں پہ تالے ہیں عزیزو
اس حال میں جو خوش ہیں جیالے ہیں عزیزو
دنیا میں مقدر کے دھنی ہیں تو وہی ہیں
کچھ لوگ جنہیں چاہنے والے ہیں عزیزو
اغیار کو موقع تو دیا ہی نہ انہوں نے
اب تک تو ہم اپنوں کے نوالے ہیں عزیزو
کچھ یوں ہی نہیں اعلیٰ دماغوں کی اپج ہیں
دنیائے ادب میں جو رسالے ہیں عزیزو
ہم گردش حالات میں پھنستے ہی گئے ہیں
ہر سمت مصیبت ہی کے جالے ہیں عزیزو
یہ جنگ نہیں معرکۂ کرب و بلا ہے
ہم راہ نہ لشکر نہ رسالے ہیں عزیزو
برجستہ کچھ ایسے ہیں کہ گھر کر گئے دل میں
اشعار وہ احسنؔ نے نکالے ہیں عزیزو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.