ہمیں اچھی نہیں لگتی زمانے کی کوئی خوشبو
ہمیں اچھی نہیں لگتی زمانے کی کوئی خوشبو
ہمارے دل میں جب سے بس گئی ہے آپ کی خوشبو
تیرے حصے کی چیزیں میں کسی کو دے نہیں سکتا
تری خاطر ہی رکھ چھوڑی ہے میں نے چاندنی خوشبو
تمہارے واسطے شاعر غزل کی بات کرتے ہیں
تمہارے دم سے دیتی ہے جہاں میں شاعری خوشبو
کوئی پوچھے تو بس یہ کہہ کے تم خاموش ہو جانا
محبت پھول ہے اور آفتاب آگہی خوشبو
تمہارے اور میرے درمیاں تفریق اب بھی ہے
تمہاری زندگی زہر اور میری زندگی خوشبو
ہمارے شہر میں سب نفرتوں کے بیج بوتے ہیں
بس اک فردوسؔ ہے جو بانٹتا ہے پیار کی خوشبو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.