ہمیں بھی آ گیا آخر کسی غم کو چھپا دینا
ہمیں بھی آ گیا آخر کسی غم کو چھپا دینا
کوئی دل کی اگر پوچھے ذرا سا مسکرا دینا
میں اپنے دل میں رکھتی ہوں محبت کرنے والوں کو
کبھی سیکھا نہیں میں نے نگینوں کو گنوا دینا
اگر خالی ہوں دونوں ہاتھ بھی پھیلا نہیں سکتی
کہ جو خود ہی سوالی ہو مجھے پھر اس نے کیا دینا
کسی کی پیاس نے سمجھا دیا ہے زندگی کرنا
کبھی زخموں پہ لب رکھنا کبھی آنسو بہا دینا
کسی کی یاد کا دیپک اگر بجھنے لگے جانم
مرے سوئے ہوئے زخموں کو ٹھوکر سے جگا دینا
ہمارے پیار کا سورج اگر اب ڈوب بھی جائے
مرے حصے کی کرنوں کو کسی دل میں چھپا دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.