ہمیں ہوش میں پھر سے لائی محبت
ہمیں ہوش میں پھر سے لائی محبت
حیات آفریں ہے تمہاری محبت
عبادت صداقت سے کم تو نہیں تھی
نہ پائے سمجھ آپ میری محبت
شراب محبت حقیقت بنے گا
دوانوں سی تم نے اگر کی محبت
سنوارا لڑکپن تفکر نے ایسا
سخن سے ہوئی جاودانی محبت
دیا زخم دل اتنا گہرا کسی نے
نہ پھر ہم سے اب ہو سکے گی محبت
نشاں اس کے غم کے ہوئے ثبت دل پر
رلاتی ہے اب بھی پرانی محبت
وہ کہتا ہے حاصلؔ بڑا نا سمجھ ہے
کہ پتھر دلوں پر لٹائی محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.