Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمیں عشق اب وہ سکھانے لگے ہیں

آشوتوش پانڈے

ہمیں عشق اب وہ سکھانے لگے ہیں

آشوتوش پانڈے

MORE BYآشوتوش پانڈے

    ہمیں عشق اب وہ سکھانے لگے ہیں

    جنہیں چھوڑ کے لوگ جانے لگے ہیں

    نہ سیلاب آیا نہ طوفاں ہی کوئی

    اداؤں سے دل وہ ڈبانے لگے ہیں

    کڑی دھوپ میں چھاؤں زلفوں کی ان کی

    ہمیں تو یہ موسم سہانے لگے ہیں

    ہرے پیڑ پر گل کھلے لعل نیلے

    فضا کے یہ منظر لبھانے لگے ہیں

    کسی نے نہ پوچھی طبیعت ہماری

    یہاں لوگ رشتہ نبھانے لگے ہیں

    ہمیں اب شرابوں سے مطلب ہی کیا ہے

    وہ ہر رنگ اپنا دکھانے لگے ہیں

    ہوا سے بجھے گا نہ دل کا دیا اب

    اسے خوں جگر کا پلانے لگے ہیں

    ہمیں کوئی بھانے دوبارہ لگا ہے

    کے ہم ہجر کو اب ڈرانے لگے ہیں

    نہیں عشق تھا پھر بھی بارات آئی

    سماجوں کو چشمے پرانے لگے ہیں

    کبھی بھی نہ ہاریں گے ہم عشق والے

    ہمیں جیتنے میں زمانے لگے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے