ہمیں جب سے محبت ہو گئی ہے
ہمیں جب سے محبت ہو گئی ہے
عجب سی دل کی حالت ہو گئی ہے
کڑھاتا ہی رہا مجھ کو ہمیشہ
مجھے اس دل سے وحشت ہو گئی ہے
جہاں کا پاس ہے کہتا ہوں اپنا
وگرنہ ان سے نفرت ہو گئی ہے
انہیں پانے کی تھی جو اک تمنا
وہی اب دل کی حسرت ہو گئی ہے
تری سر مستیاں ساقی سلامت
یہ دنیا ایک حیرت ہو گئی ہے
کبھی پر کیف تھی یہ زندگانی
مگر اب اک مصیبت ہو گئی ہے
انہیں حسرت سے دیکھا رات میں نے
یہی مجھ سے شرارت ہو گئی ہے
جسے کہتا ہے عالمؔ اک فسانہ
زمانے کی حقیقت ہو گئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.