ہمیں خواب میں ہی بلایا تو ہوتا
ہمیں خواب میں ہی بلایا تو ہوتا
چھپا درد دل کا بتایا تو ہوتا
مجھے مشکلوں میں گئے چھوڑ کر تم
مرا ساتھ یارو نبھایا تو ہوتا
نہیں جھوٹ کہتا کبھی بھی کسی سے
کبھی خود کو درپن دکھایا تو ہوتا
گیا دور جب سے مجھے چھوڑ کر وہ
مری سمت اک بار آیا تو ہوتا
ہوا میں یہاں نفرتیں گھل رہی ہیں
محبت کا گل بھی لگایا تو ہوتا
امیری غریبی ملے گی تو ہر سو
نظر کا یہ پردا ہٹایا تو ہوتا
رکھی لب پہ مسکان ہم نے بھی یارو
کبھی درد اپنا دکھایا تو ہوتا
محبت خدا ہے زباں پر ہے میرے
زمانہ کو اے کاش بھایا تو ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.