ہمیں کس سمت لے کر جا رہی ہے
ہمیں کس سمت لے کر جا رہی ہے
تری تصویر اب بہکا رہی ہے
تمہارے جسم کی خوشبو مسلسل
ہمارے جسم سے اب آ رہی ہے
مرے محبوب کی صحبت میں آ کر
یہ کوئل اور میٹھا گا رہی ہے
گلستاں کی طرف خوشبو نرنتر
تمہارے پیرہن سے جا رہی ہے
تمہارے نام سے دل کے مکاں میں
ہمیشہ ایک کھڑکی وا رہی ہے
وہی شے چاہیئے سارے جہاں کو
مرے محبوب کو جو بھا رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.