ہمیں عمر بھر عشق کرنا نہ آیا
ہمیں عمر بھر عشق کرنا نہ آیا
کسی کی اداؤں پہ مرنا نہ آیا
کٹا آئے سر ہی تمہاری گلی میں
کبھی سر جھکا کر گزرنا نہ آیا
تمہاری طرح ہم کبھی ہو نہ پائے
ہمیں بات کر کے مکرنا نہ آیا
مقدر کو ہم نے کبھی کچھ نہ سمجھا
مقدر سے تکرار کرنا نہ آیا
ہمیں تیز چلنے کی عادت نہیں تھی
ذرا دیر تم کو ٹھہرنا نہ آیا
میں خوشبو ہوں لیکن گلوں میں ہوں پنہاں
ہواؤں میں مجھ کو بکھرنا نہ آیا
ہوا شوق ہم کو بگڑنے کا شائقؔ
بگڑ تو گئے پھر سنورنا نہ آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.