ہمیشہ ملا کر مجھے منہ اندھیرے
یہ دن تو ہیں دشمن مری جان میرے
ہوا درمیاں سے گزرنے نہ پائے
رہیں تنگ باہوں کے اتنے یہ گھیرے
ہے معقول موسم پرندوں کی چاہت
شجر کو بھرم یہ کہ ہیں دوست میرے
سمندر مبارک تجھے تیری عظمت
مجھے بھا گئے ہیں یہ ویراں جزیرے
کسی کی حویلی میں پسرا اندھیرا
چمن کے مسافر کے صحرا میں ڈیرے
شجر ایسے لگتے ہیں کہرے میں مجھ کو
کہ رستے میں جیسے کھڑے ہوں لٹیرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.