ہمیں اکیلے نہیں زندگی سے ہارے ہوئے
ہمیں اکیلے نہیں زندگی سے ہارے ہوئے
بہت سے لوگ کھڑے ہیں بدن اتارے ہوئے
کئی عزیز تھے جن سے بچھڑ گئے ہیں ہم
ترقیوں کے سفر میں بہت خسارے ہوئے
کسی کو درد بھی اپنا بتا نہیں سکتے
ہیں مشکلوں میں بہت روشنی کے مارے ہوئے
کسی نے دیکھا نہیں آس پاس تھی جنت
تھے آسماں کی طرف ہاتھ سب پسارے ہوئے
نظر ملانے کی ہمت کہاں سے آئے گی
پلٹ کر آئیں گے الفاظ جب پکارے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.