ہمیں کھوئے گئے جب ان کو پایا
ہمیں کھوئے گئے جب ان کو پایا
حصول مدعا کس کام آیا
سمایا پھر نگاہوں میں نہ کوئی
نگاہوں میں کوئی ایسا سمایا
ہمیں اس دن خود اپنی یاد آئی
ہمیں جس روز کوئی یاد آیا
تری دھن میں کچھ ایسے کھو گئے ہیں
خیال زندگی برسوں نہ آیا
نظر اس آئنہ رو پر تصدق
نظر آ کر ہمیں ہم سے ملایا
دعا کام آ گئی بحر الم میں
خدا نے ناخداؤں سے بچایا
رشیؔ بکھرا ادھر شیرازۂ گل
ادھر نادان غنچہ مسکرایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.