ہمیں نہ ہوتے تو ہوتی کہاں کی ویرانی
ہمیں نہ ہوتے تو ہوتی کہاں کی ویرانی
مکیں کے ہونے سے ہی ہے مکاں کی ویرانی
زیاں نفع لسان و زباں کی ویرانی
ترے بغیر ہے آہ و فغاں کی ویرانی
ترے گمان سے میرا یقین ویراں ہے
مرے یقیں سے ہے ترے گماں کی ویرانی
تمہارے ساتھ ہے دنیا و آخرت میری
تمہارے بعد مرے دو جہاں کی ویرانی
تمام رات کوئی پھوٹ پھوٹ کر رویا
تمام شب تھی کسی آستاں کی ویرانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.