ہم راہ مرے کوئی مسافر نہ چلا تھا
ہم راہ مرے کوئی مسافر نہ چلا تھا
دھوکا مجھے خود اپنی ہی آہٹ سے ہوا تھا
مسدود ہوئی جس کی ہر اک راہ سراسر
اس صف میں مجھے لا کے کھڑا کس نے کیا تھا
جنبش ہی سے ہونٹوں کی جو کچھ سمجھو تو سمجھو
اس گنگ محل میں تو بس اتنا ہی روا تھا
تعمیر ہوئے گھر تو گئے جانے کہاں وہ
جن خانہ بدوشوں کا یہاں خیمہ لگا تھا
دھندلائے خد و خال گر اس کے تو عجب کیا
دیکھے ہوئے یوں بھی اسے یگ بیت گیا تھا
شب شعلہ بداماں تو سحر سوختہ ساماں
دو روپ بدلتا تھا عجب وہ بھی دیا تھا
- کتاب : Shab Zaad (Pg. 61)
- Author : Shabnam Shakeel
- مطبع : Mavaraa Publications (1978)
- اشاعت : 1978
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.