Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہنس کر آنسو پینے والے درد بٹانے والے لوگ

جاوید اقبال ستار

ہنس کر آنسو پینے والے درد بٹانے والے لوگ

جاوید اقبال ستار

MORE BYجاوید اقبال ستار

    ہنس کر آنسو پینے والے درد بٹانے والے لوگ

    بعد ہمارے تم ڈھونڈو گے ناز اٹھانے والے لوگ

    موسم بدلا پت جھڑ آئی پنچھی اڑ گئے شاخوں سے

    ساتھ رہے ہیں ساتھ رہیں گے ساتھ نبھانے والے لوگ

    بات کہی کیا خوب کسی نے میں دہرائے دیتا ہوں

    دوست نہیں ہوتے ہیں سارے ہاتھ ملانے والے لوگ

    دشمن کے زخموں پہ مرہم آپ لگائیں بڑھ چڑھ کر

    جیت سے گر واقف ہو جائیں جیت منانے والے لوگ

    ساحل ہے انعام انہی کا جو طوفان سے لڑتے ہیں

    رزق دریا ہو جاتے ہیں شور مچانے والے لوگ

    تم نے راتیں سو کر کاٹیں اور دن بھر آرام کیا

    سورج چاند ستارے لائے خاک اڑانے والے لوگ

    میلوں چل کر آئیں گے تارے ہماری چوکھٹ پر

    گو ہم کو پہچان نہ پائے آج زمانے والے لوگ

    مأخذ :
    • کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 286)
    • مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے