ہنسنے کا سبب یاد نہ رونے کی وجہ یاد
ہنسنے کا سبب یاد نہ رونے کی وجہ یاد
اک یاد تجھے رکھنے میں کچھ بھی نہ رہا یاد
میں لفظ خوشی بھول کے یہ سوچ رہا ہوں
ہوگا کف جاناں کو بھی کیا رنگ حنا یاد
چاہے وہ مصائب ہی کے عالم میں ہو لیکن
آیا تو سہی بھولنے والوں کو خدا یاد
ایسی بھی سزا رازؔ نے پائی ہے یہاں پر
اب یاد نہیں جرم پر اب تک ہے سزا یاد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.