حق پہ چلوں گا اور سدا مستی میں رہوں گا
حق پہ چلوں گا اور سدا مستی میں رہوں گا
اے زندگی میں جامۂ ہستی میں رہوں گا
صحرا پہاڑ دشت و سمندر میں رہا ہوں
صاحب جنوں ہوں کس طرح بستی میں رہوں گا
اپنی نظر سے تو نے مجھے کیوں گرا دیا
لگتا ہے باقی عمر میں پستی میں رہوں گا
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے باتیں بھی کروں گا
جب تک کہ تیری حسن پرستی میں رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.