حق شناسی کی جانب اگر جاؤ گے
حق شناسی کی جانب اگر جاؤ گے
روز دو چار سیڑھی اتر جاؤ گے
تم جو کرتے ہو وہ دل لگی ہے میاں
عشق کرنے لگو گے تو مر جاؤ گے
بے سبب کب تلک قتل انسانیت
ہم تو سمجھے تھے بس اب ٹھہر جاؤ گے
اس طرف شان و شوکت ادھر مفلسی
تم کدھر جاؤ گے تم ادھر جاؤ گے
اب کے موسم میں ہم سبز و شاداب ہیں
اب کے موسم میں تم ہم پہ مر جاؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.