حقیقت میں مرے ہیں کچھ کہانی میں مرے ہیں
حقیقت میں مرے ہیں کچھ کہانی میں مرے ہیں
مگر سب خواب الفت کے جوانی میں مرے ہیں
پرندے سب نہیں زندان میں مارے گئے ہیں
قفس میں کچھ تو کچھ نقل مکانی میں مرے ہیں
ملی ہے موت کچھ خاموش رہنے کے سبب بھی
مگر کچھ لوگ تو شعلہ بیانی میں مرے ہیں
جہاں کچھ لوگ میری بد زبانی سے پریشاں
وہیں کچھ لوگ میری بے زبانی میں مرے ہیں
ہماری تم فقط آتش بیانی سے خفا ہو
مگر ہم تو تمہاری بد گمانی میں مرے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.