حقیقتوں میں بدلتا سراب چبھنے لگا
جو بن سکا نہ حقیقت وہ خواب چبھنے لگا
سوال سخت ہمارا تھا پر خلوص بہت
تمہارا پھول سا لیکن جواب چبھنے لگا
جوان بیٹی جہیز اور بڑھتی مہنگائی
ضعیف باپ کے دل میں شباب چبھنے لگا
ذرا سا ذکر بھی جس میں نہیں تھا منزل کا
ہمیں وہ راہنما کا خطاب چبھنے لگا
کتاب عصر میں اغراض کی وجہ سے اسدؔ
جو لکھ سکا نہ مصنف وہ باب چبھنے لگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.