ہر آفتاب جہاں کی کرن کرن میں رہوں
ہر آفتاب جہاں کی کرن کرن میں رہوں
جہاں بھی جاؤں اجالوں کے پیرہن میں رہوں
میں تھا میں ہوں میں رہوں گا خدا کی مرضی سے
جہان روح میں اتروں کبھی بدن میں رہوں
وفور شوق نے توڑا حصار وصل و فراق
میں اب کہیں بھی رہوں تیری انجمن میں رہوں
مرا مزاج بدلتا ہے پیش منظر سے
میں دشت دشت پھروں اور چمن چمن میں رہوں
مری دعا ہے یہ ثاقبؔ حضور حق سے یہی
اگر جہاں میں رہوں تو تری لگن میں رہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.