ہر آئنے میں ہیں مرا دل دار اور میں
ہر آئنے میں ہیں مرا دل دار اور میں
چاروں طرف ہے عکس رخ یار اور میں
اس معبد وجود میں رہتے ہیں ساتھ ساتھ
میری طرح کا ایک گنہ گار اور میں
گھر کے معاملات پہ ہر رات دیر تک
کرتے ہیں گفتگو در و دیوار اور میں
اے زندگی نویس مری سرگزشت میں
کیوں ہیں الگ الگ مرا کردار اور میں
ممکن نہیں ہے کوئی تعلق ہو بے غرض
یہ بحث کر رہے ہیں مرا یار اور میں
لاتے گئے طواف کے پھیلاؤ میں کمی
مرکز کو ڈھونڈھتے ہوئے پرکار اور میں
آتا نہیں سمجھ کہ بنے دوست کس طرح
عاصمؔ مرے عدو کا طرفدار اور میں
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 155)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.