ہر آس توڑ کے جب ہم سبک صبا سے ہوئے
ہر آس توڑ کے جب ہم سبک صبا سے ہوئے
نگاہ یار کے انداز آشنا سے ہوئے
تری طلب میں عجب مرحلوں سے گزرے ہیں
کبھی تو خود سے کبھی بد گماں خدا سے ہوئے
یہ زعم تھا کہ ہمیں سے ہے ان کا نام و نشاں
بچھڑ کے ان سے ہمیں بے نشاں ہوا سے ہوئے
لبوں پہ شور تبسم ہے دل میں سناٹا
ہوئے دو لخت جدا ہم جو آشنا سے ہوئے
کفن عروس معانی کا جامۂ الفاظ
خیال جان بہ لب تنگیٔ قبا سے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.