ہر انجمن میں دعویٔ وحشت کیا کرو
ہر انجمن میں دعویٔ وحشت کیا کرو
کڑھتا ہو جی تو لوگوں سے نفرت کیا کرو
جن دوستوں کے بل پہ سجاتے ہو بزم خاص
ان سب کی احتیاط سے غیبت کیا کرو
توبہ کرو جو صبح میں ٹوٹے بدن کی شاخ
شب میں بیان مے کی فضیلت کیا کرو
گھر سے چلو تو زیب کرو طوق بزدلی
گھر میں رہو تو عزم شجاعت کیا کرو
کرتے رہو حریفوں سے اعلان سرکشی
لیکن ملو تو ان کی اطاعت کیا کرو
دلی میں ہم نشینوں سے صوفیؔ خدا بچائے
بس دور رہ کے اپنی حفاظت کیا کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.