ہر بار ہمیں دیتے ہیں پیغام محبت
ہر بار ہمیں دیتے ہیں پیغام محبت
تم بھی تو بڑھاؤ کبھی اقدام محبت
ہم ہی سے زمانہ میں محبت کا چلن ہے
ہم لوگ نہیں سوچتے انجام محبت
دنیا کی کسی مے میں اسے لطف نہ آیا
ہونٹوں سے لگا جس کے کبھی جام محبت
ہر صبح سہانی ہے محبت کے نشہ میں
پر لطف ہوا کرتی ہے ہر شام محبت
ہر شخص کی آنکھوں سے ہوس جھانک رہی ہے
دنیا سے نہ مٹ جائے کہیں نام محبت
تم بن کے جو آئے ہو محبت کے طرف دار
دیکھا نہیں ہے کیا کبھی آلام محبت
وہ لوگ محبت کا مزہ خاک سمجھتے
چوما ہی جنہوں نے نہ کبھی بام محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.