Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہر بات پر جہاں میں اچھالیں گے نام لوگ

ہیرا لال یادو

ہر بات پر جہاں میں اچھالیں گے نام لوگ

ہیرا لال یادو

MORE BYہیرا لال یادو

    ہر بات پر جہاں میں اچھالیں گے نام لوگ

    رسوا کریں گے اور بگاڑیں گے کام لوگ

    بھاتا ہے کوئی کوئی ہی دل اور دماغ کو

    ملنے کو یوں تو ملتے ہیں جگ میں تمام لوگ

    کر کے دکھاؤ کام کوئی زیست میں بڑا

    چاہت ہے گر جہاں میں کریں احترام لوگ

    سکھ چین بھی نصیب میں ان کے لکھا ہے یا

    دکھ درد بس جہاں میں اٹھائیں گے عام لوگ

    رہتی ہے جس کی سب سے شکایت جہان میں

    کرتے ہیں خود بھی کام وہی صبح شام لوگ

    آئی سمجھ میں بات ہمیں یہ نہ آج تک

    کیونکر کسی نشہ کا ہیں بنتے غلام لوگ

    جگ میں بدی کی راہ پہ چلتے ہیں جو بشر

    کرتے ہیں دور سے ہی انہیں رام رام لوگ

    جیتے جی حال پوچھنے کا بھی سمے نہ تھا

    مرنے کے بعد کر رہے ہیں تام جھام لوگ

    ہیراؔ ڈرو گے سب سے اگر بات بات پر

    جینا کریں گے اور جہاں میں حرام لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے