ہر بات پہ انکار کرے ہے بت کافر
ہر بات پہ انکار کرے ہے بت کافر
تو شخص تو اچھا ہے مگر تیرے عناصر
اے شہر تمنا میں سکونت کے بھکاری
اس شہر میں آباد نہیں کوئی مہاجر
خوش رہنے کی تاکید نہ کر وقت ہے اب بھی
گر مان لیا میں نے کہیں تیرا کہا پھر
کوئی بھی مرے دکھ میں دکھی ہوتا نہیں ہے
ڈھارس ہی بندھا جائے گلے مل کے بظاہر
جب سے مری محفل سے وہ اک شخص اٹھا ہے
میں لاکھ رہوں دل نہیں رہتا کبھی حاضر
اس شوخ طبیعت سے تجھے عار ہے لیکن
شادابؔ اگر نام کا شاداب ہوا پھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.