ہر چند کہ تھا ہجر میں اندیشۂ جاں بھی
ہر چند کہ تھا ہجر میں اندیشۂ جاں بھی
آخر کو تو ہم سے ہی اٹھا نار گراں بھی
اک گوشۂ در رکھا ہے محفوظ ہمارا
اس وسعت کونین میں ہم جائیں جہاں بھی
معدوم بھی ہوں اہل تماشا کی نظر میں
بکھرا ہے ہر اک سمت مگر میرا نشاں بھی
کچھ کم نہ ہوا رزق خدا تیرے گدا پر
ہر چند کہ گلیوں میں اٹھا شور سگاں بھی
کام آتی ہے اکثر تو یہی خانہ بدوشی
رکھنے کو تو ہم شہر میں رکھتے ہیں مکاں بھی
اس وقت عجب ہوتا ہے ترسیل کا عالم
لفظوں کو ترس جاتے ہیں جب اہل زباں بھی
- کتاب : Lauh-e-Jahan (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.