ہر چند تیرے شہر کے اب کوچہ گرد ہیں
ہر چند تیرے شہر کے اب کوچہ گرد ہیں
لیکن اس اپنے دور میں ہم لوگ فرد ہیں
سمجھے نہیں زبان غزالوں کی آج تک
ہم بھی جو ایک عمر سے صحرا نورد ہیں
گزرے ہیں ہم بھی پیچ و خم راہ زیست سے
یعنی کہ ہم بھی واقف ہر گرم و سرد ہیں
کیا کیا ہیں اختیار و ارادہ کی تہمتیں
ہم پر بساط جبر کی جو ایک نرد ہیں
جس سے گداز و گرم ضمیر وجود ہے
ہم سینۂ حیات کی وہ آہ سرد ہیں
دیکھا ہے آج ہم نے بھی جا کر بشیرؔ کو
بے شک ابھی زمانے میں کچھ اہل درد ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.