ہر چند زخم زخم دریدہ بدن رہے
ہر چند زخم زخم دریدہ بدن رہے
گل رنگ تیری یاد کے سب پیرہن رہے
دیکھا تجھے تو رنگ پس رنگ تھی نظر
یہ سلسلے بھی دل کے چمن در چمن رہے
پہروں تصورات کی محفل سجی رہی
پہروں ترے خیال سے محو سخن رہے
ذوق جنوں پہ تنگ رہیں دل کی وسعتیں
کس دشت کی تلاش میں شوریدہ تن رہے
ہر چند تھیں خموش مرے دل کی دھڑکنیں
دیوار و در کو یاد ترے سب سخن رہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 528)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.