ہر چہرے میں اس کا چہرہ دیکھے گا
ہر چہرے میں اس کا چہرہ دیکھے گا
دل جیسا سوچے گا ویسا دیکھے گا
آنکھوں والو سوچو سوچ کے بتلاؤ
اندھا خواب میں دیکھے تو کیا دیکھے گا
حاسد شخص کی ایک نشانی یہ بھی ہے
جل جائے گا جس کو ہنستا دیکھے گا
وہ میری تعریف کرے تو حیرت کیوں
اچھا تو ہر اک کو اچھا دیکھے گا
سارے جسم کو آنکھ بنا کر بھی دیکھے
پھر بھی دیکھنے والا کتنا دیکھے گا
تیری آنکھیں دیکھتا ہوں تو حیرت کیوں
جس کو پیاس لگے گی دریا دیکھے گا
مجھ کو دیکھنے کی خاطر شہبازؔ کوئی
سب کی جانب جھوٹا موٹا دیکھے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.